ممبئی، 11 دسمبر (یواین آئی) ہندوستان کی میزبانی میں 2016 میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں دھرم شالہ میں 19 مارچ کو آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے دہلی اور ممبئی میں اور فائنل میچ کولکتہ میں ہوگا۔
style="text-align: right;">بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں عالمی کپ کا پروگرام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ کپ ٹوئنٹی 20 میں دھرم شالہ میں 19 مارچ کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ہو گا۔
اس کے ساتھ ہی چنئی کو بھی خواتین ورلڈ کپ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچوں کی میزبانی دی گئی ہے